ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں بارش کا قہر ۔ رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت 

کاروار میں بارش کا قہر ۔ رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت 

Mon, 15 Jul 2024 13:42:01    S.O. News Service

کاروار،  15 / جولائی  (ایس او نیوز) کاروار میں برس رہی تیز اور مسلسل بارش کی وجہ سے تعلقہ کے مختلف مقامات پر رہائشی علاقوں میں اس قدر پانی جمع ہوگیا کہ وہاں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ۔ 
    
تعلقہ کے کھارگا، سدار، کینر سمیت دیگر دیہی علاقوں زبردست برسات ہوئی ہے ۔ چنڈیا، توڈور وغیرہ بعض علاقے پوری طرح زیر آب ہوگئے ۔ ماجالی میں تیز ہواوں کی وجہ سے ایک گھر پر درخت اکھڑ کر گر گیا ۔ ارگا کے نیشنل ہائی وے پر برساتی جمع ہونے سے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں کافی دقت پیش آئی ۔ 
    
چنڈیا میں آئس فیکٹری کے پاس کا رہائشی علاقہ پوری طرح پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ کئی مقامات پر خطرے سے دوچار لوگوں کو  سرکاری انتظامیہ کی طرف سے کشتیوں کے سہارے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔ 
    
سرکاری محکمہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل اتوار کے دن ہوئی بارش کی وجہ سے ضلع میں جملہ 9 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جس میں ہوناور میں دو، بھٹکل میں تین ، سرسی میں تین  اور کاروار میں ایک گھر شامل ہے ۔ 


Share: